ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 28 مارچ سے شروع ہوں گے ایس ایس ایل سی امتحانات

کرناٹک میں 28 مارچ سے شروع ہوں گے ایس ایس ایل سی امتحانات

Fri, 28 Jan 2022 19:43:31    S.O. News Service

بنگلورو،28؍جنوری(ایس او نیوز) کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ نے اسٹیٹ بورڈ 10ویں (ایس ایس ایل سی) کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق امتحانات 28 مارچ سے شروع ہوں گے اور 11 اپریل کو آخری پرچہ ہوگا۔

کے ایس ای ای بی نے قبل ازیں 6 جنوری کو عارضی شیڈول جاری کیا تھا جس میں والدین اور طلبہ  کو 14 جنوری تک اعتراضات  داخل کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔  اب اطلاع دی گئی ہے کہ فائنل امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

امتحان کا شیڈول: 28 مارچ: فرسٹ لنگویج - 30 مارچ: سکینڈ لنگویج - یکم اپریل: اقتصادیات اور بنیادی مضمون - 4؍ اپریل: ریاضی، سماجیات - 6؍ اپریل: سماجی سائنس - 8؍ اپریل: تھرڈ لنگویج - 11 ؍اپریل: سائنس، سیاسیات، کرناٹک اور ہندوستانی موسیقی۔


Share: